کچھ اپنے پارے میں



اپنا تعارف خود کرانا اپنے منہ میاں مٹھو بننا ہے۔ اس کالم کو خالی بھی نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔ بس اتنا جان لیں کہ ناچیزاردو زبان وادب کا طالب علم ہے،اردو تحقیق ونقید پر ہلکے پھلکے مضامین لکھتا رہتا ہے، افسانہ نگاری شوق ہے۔ 
اسلامیات سے خصوصی دلچسپی ہے گاہے بگاہے اسلامی علوم پر ہلکے پھلکے مضامین بھیی تحریر کردیتا ہے۔ 
اسلامیات پر میرا بلاگ ہے (اسلام کا پیغام)
https://islamicviewsinurdu.blogspot.in
میں نے گریجویشن جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اور ایم اے سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم دہلی یونی ورسٹی میں پائی۔ "ناقدین اقبال کا تنقیدی مطالعہ" پر میں وہی سے پروفیسر ابن کنول کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ دوران تعلیم دہلی یونی ورسٹی کی ایک اسکیم کے تحت چار سال تک اسسٹنٹ ٹیچر رہا۔ پھر ڈیال سنگھ کالج میں گیسٹ لکچرر کے طور پر کچھ دنوں تک کام کیا۔ فی الحال 2015 سے شعبہ اردو دہلی یونی ورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی حیثیت سے ہوں۔  

اردو میں ایک ای جرنل اردو ریسرچ جرنل کے نام سے نکالتا ہوں۔ اس کا لنک ہے:
www.urdulinks.com