اتوار، 7 جنوری، 2018

شکنجہ (افسانہ)

0 تبصرے
 پنکی اور منکی کی طرح مسکان کی پیدائش پرپھر گھر میں طوفان برپا ہوا، سلمہ کو اسی بات کا اندیشہ پہلے سے  تھا۔ مگر وہ کربھی  کیا کرسکتی تھی۔ لڑکی یا لڑکے کا فیصلہ اس کے ہاتھ میں کہاں تھا۔ مگر دین محمد کو کون سمجھا ئے۔ جب بھی اس کے یہاں لڑکی ہوتی تو وہ سارا غصہ سلمہ پر اتارتا۔ اسے لگتا تھا کہ اس میں ساری خطا سلمہ کی ہی ہے۔ کچھ دنوں کے ہنگامے کے بعد سب کچھ پہلے جیسا ہوجاتا ۔ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ ویسے دین محمد کو اپنی بیوی سے بہت پیار تھا۔ وہ اس کو اپنے گھر بڑے ارمانوں سے لایا...