
کچھ دن برف کی وادیوں میں
(پہلی قسط)
(دہلی، شملہ اورمنالی کی سیر)
دہلی میں ۱۹۹۴ تعلیم کے سلسلے میں رہائش کے بعد سے اب تک بیس
سال سے بھی زائد ہوگیا لیکن کبھی اتنی فرصت نہیں ملی کہ دہلی اور اس کے مضافات میں
واقع گھومنے پھرنے کی جگہوں کا مشاہدہ کرلوں۔ کئی بار کوشش کی مگر یہ کوشش کبھی
بار آور نہیں ہوئی۔ حیرت ہے کہ دہلی میں۱۹۹۴ سے رہنے کے باوجود
قطب مینار بھی پچھلے سال قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اس سے قارئین کو یہ مطلب
نہیں نکالنا چاہئے کہ مجھے گھومنے پھرنے کا شوق نہیں ہے۔...