بدھ، 24 جون، 2009

نئی حکومت اور مسلم قیادت

0 تبصرے
پندرہویں لوک سبھا کے نتیجوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ووٹروں نے مذہب اور ذات پات کی سیاست کو نظر انداز کرکے صرف اور صرف ترقی اور امن کے نام پر ووٹ دیا ہے۔ مذہب کے نام پر قائم سیاسی پارٹیوں کو اس بار منہ کی کھانا پڑی۔ بی جے پی نے اس بار ایڈوانی کو مضبوط نیتا کا نعرہ بلند کرکے پرائم منسٹر کے عہدہ کا امیدوار بنایا تھا۔ وزارتِ عظمیٰ-کا انتظار کرنے والوں کو اب مزید پانچ سال تک اپنی باری آزمانے کے موقع کا انتظار کرنا پڑے گا۔ جس طرح پچھلے الیکشن میں انڈیا شائننگ کا نعرہ فیل ہوا تھا اسی طرح اس دفعہ گڑیا،...

حاجی مشتاق احمد انصاری کا انتقال

0 تبصرے
Haji mustaque Ahmad Ansariانتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حاجی مشتاق احمد انصاری کا ۰۲ مئی کو بترا ہاسپٹل دہلی میں انتقال ہوگیا۔ موصوف بھدوہی میں قالین کی تجارت کرتے تھے۔ اﷲتعالیٰ نے آپ کے اندر خیر کا جذبہ کافی مقدار میں رکھا تھا۔ مہمان نوازی اور غریب پروری میں اپنی مثال آپ تھے۔ کڈنی میں پریشانی کی وجہ سے اکثر دہلی ڈائلیسس کے لئے آنا ہوتا تھا۔ ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدرِمحترم مولانا عبد الحمید رحمانی حفظہ اﷲ وتولاہ سے دیرینہ تعلقات کی وجہ سے مرکز کو اپنی زیارت سے شرفیاب...

جامعہ سلفیہ کے استاد مولانا رئیس احمد ندوی رحمہ اﷲ

0 تبصرے
جامعہ سلفیہ بنارس کے سینئر استاداور مفتی، تقریبا دو درجن کتابوں کے مصنف و مولف، مولانا رئیسالاحرار ندوی بن سخاوت علی کا ۹مئی2009، بروز سنیچر رات ساڑھے دس بجے بنارس کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ موصوف طلبہ میں اپنے بلند اخلاق، بہترین عادات اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے بہت مقبول تھے۔ آپ ایک بے باک قلم کار اور مصنف تھے۔ مسلک سلف کے دفاع میں آپ کا قلم بہت تیز تھا۔ آپ نے ایک درجن سے زائد کتابیں لکھیں مگر آپ کو جس کتاب سے شہرت ملی وہ ”اللمحات Êلی مافی انوار الباری...