بدھ، 10 جون، 2009

مولانا فرید احمد رحمانی رحمه الله

0 تبصرے
ضلع بستی و گونڈہ کے لئے اور خصوصاََ اہلحدیثوں کے یہاں مولانا فرید احمد بن برکت اللہ رحمانی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ،آپ 1922ءیا 1923 ءمیں ضلع بستی کے ایک مشہور گاوںپیکولیا مسلم میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گاو ں میں ہوئی۔ 1933ءمیں اردو سے اور 1934ءمیں ہند ی سے مڈل پاس کیا ۔ پھر آپ کا رجحان دینی تعلیم کی طرف ہوا لہذا آپ 1934ءمیں شکراوہ کے ایک مدرسہ دارالعلوم میںداخل ہوئے۔ مدرسہ ابھی نیا نیا قائم ہوا تھا بڑی مشکل سے آپ وہاں ایک سال رہ سکے پہلی جماعت کی تعلیم کے بعد1938ءمیں...