پیر، 23 اکتوبر، 2017

آنگن کے نسوانی کردار۔ ایک تنقیدی مطالعہ

6 تبصرے
     اگر داستانوی ادب کا چھوڑ دیا جائے تو اردو فکشن کی دنیا میں عورت کی تصویر میں یکسانیت نظر آتی ہے ۔ عورت مظلوم ہے یہ بات ہمارے اکثر فکشن نگاروں نے نہ صرف تسلیم کیا ہے بلکہ اپنے قلم کے ذریعہ ثابت بھی کیا ہے ۔ ناول افسانے سے لے کر قصے کہانیوں تک ہر جگہ عورت کی یہی تصویر دیکھنے کو ملتی ہے ۔ لیکن کیا یہی عورت کا حقیقی چہرہ ہے ؟ نہیں۔ عورت کا ایک چہر ہ اور بھی ہے جو اس روایتی چہرے سے قدرے مختلف ہے ۔ یہ چہرہ ہمیں حقیقی زندگی میں دیکھنے کو مل جاتا ہے مگر جدیدفکشن کی دنیا میں...