ہفتہ، 3 جنوری، 2015

اردو ریسرچ جرنل کا تازہ شمارہ منظر عام پر

0 تبصرے
اردو ریسرچ جرنل شمارہ نمبر (۴) کا آن لائن ورزن شائع کردیا گیا ہے۔ اس شمارے میں اداریہ ہنگاموں کے بیچ کی خاموشی کے علاوہ گیارہ تحقیقی اور تنقیدی مقالے شائع کیے گیےہیں۔ اس شمارے میں اقبالیات پر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی (اقبال اکادمی، لاہور، پاکستان)کا مقالہ اقبال اور تصوف : تطبیق کا مسئلہ ملاحظہ فرمائیں۔ جرنل کے سرپرست اور صدر شعبۂ اردو، دہلی یونی ورسٹی، دہلی پروفیسر ابن کنول کا مقالہ اردو مرثیہ میں رزم نگاری اردو مرثیہ کے ایک اہم پہلو پر روشنی ڈالتا ہے۔ ہندوستانی تہذیب پراسلامی ثقافت کے اثرات...