منگل، 28 ستمبر، 2010

کیوں نہیں بجھ رہی ہے کشمیر کی آگ؟

0 تبصرے
کشمیر میں حالیہ دنوں میں تشدد کے سلسلہ میں جو کچھ میڈیا کے ذریعہ چھن کر آرہا ہے اس سے ایک بات تو ظاہر ہے کہ کچھ تو ہے جو حکومت چھپارہی ہے اور عوام کو اندھیرے میں رکھ رہی ہے ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ۱۱جولائی سے لے کر اب تک سو سے زائد کشمیری نوجوان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں ۔حکومت اور پولیس کے خلاف عوامی غصہ اس قدر ہے کہ عوام کرفیو کو توڑ کر جان کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ کچھ تو وجہ ہوگی آخر ہمیں کیوں نہیں بتایا جارہا ہے؟ میڈیا میں ہلاکتوں اور عوامی مظاہروں کی بات تو ہوتی ہے مگر...