ہفتہ، 8 اگست، 2009

خواتین ریزرویشن بل

0 تبصرے
یوپی اے حکومت نے خواتین ریزرویشن بل کو ایک مرتبہ پھر پارلیامنٹ میں بھیج کر اس مسئلہ کو ملکی پیمانہ پر بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ اس کی مخالفت اور حمایت کرنے والی پارٹیاں آمنے سامنے آگئی ہیں۔ شرد یادو نے یہ کہہ کر کہ اگر بل پاس ہو گیا تو میں زہر کھالوںگا اس بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔ اس کی مخالفت اور حمایت کے بیچ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کیا خواتین کو پارلیامنٹ میں ریزرویشن دینا ملک و قوم کے لئے فائدہ مند ہو گا اور عام خواتین کو اس کا فائدہ ملے گا؟اس پورے مسئلہ پر گفتگو کرنے سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا...